اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جئے پور:کمسن بچی کے ریپ کے بعد ماحول کشیدہ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں حالات بے قابو ہو چکے ہیں شاستری نگر علاقے میں کرفیو جیسا نظر آرہا ہے۔

جئے پور

By

Published : Jul 2, 2019, 3:23 PM IST

پولیس اور عوام آمنے سامنے ہو چکی ہے بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے کمانڈو پولیس, ایس ٹی ایف فورس اور راجسھتان پولیس کے جوان کثیر تعداد میں حالات قابو کرنے کے لیے مستعد نظر آرہے ہیں۔

جئے پور

پولیس عوام اور خاص کر ایک فرقہ کے لوگوں کو سمجھانے میں لگی ہوئی ہے۔علاقے کی تمام دکانوں اسکول اور دفاتر کو بند کردیا گیا ہے۔

شاستری علاقے کے لوگوں نے اپنی دکانیں بند کر کے اپنے گھر روانہ ہوچکے ہیں۔ نوجوان جمع ہوکرالگ الگ علاقوں میں گشت کرتے ہوئے خاص برادری کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ پولیس ان نوجوانوں کو سمجھا بجھا کر منتشر کر نے کی کو شش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزایک سات سالہ بچی کے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی کے بعد سے ہی ماحول کافی کشیدہ ہے۔

پولیس نظم و ضبط بحال رکھنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details