اردو

urdu

گوال پوکھر میں صحا فی اورکیمرہ مین زخمی

By

Published : Apr 18, 2019, 1:03 PM IST

شمالی دینا ج پور کے گوال پوکھرکے پھول باڑی علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بنگلہ نیوز چینل کے صحا فی اورکیمرہ مین شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

گوال پوکھر میں صحا فی اورکیمرہ مین زخمی

مغر بی بنگال میں لوک سبھا کے دوسر ے مر حلے کی پولنگ کے دوران شمالی بنگال کے را ئے گنج میں تصادم کاسلسلہ جا ری ہے۔
را ئے گنج کے گوال پوکھر علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے صحافیوں پر حملہ کردیا ۔ اس حملے میں صحا فی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گاؤں والوں اور صحافیوں کے درمیان نوک جھونک کے بعد یہ واقعہ پیش آ یا۔اب تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
زخمی صحافی پرتھو پراتم گھوش نے کہاکہ گوال پو کھر علاقے میں رگینگ ہو نے کی اطلاع ملنے کے بعد ہماری ٹیم وہاں پہنچی تھی ۔درجنوں لوگوں نے ہم پر حملہ کردیااور بےرحمی سے پٹا ئی کی۔
صحافی نے بتایا کہ پولیس اورکمبٹ فورسز جائے وقوع پر پہنچ کر لاٹھی چارج کیااور صحافیوں کو ہجوم ہا تھوں سے بچایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details