اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نمبر ون درجہ بندی میں جوکووچ کی نڈال پرسبقت

سربیا کے نوواک جوکووچ پیرکو جاری اے ٹی پی ورلڈ ٹینس رینکنگ میں اپنے نمبرایک مقام پر اور مضبوط ہوگئے ہیں اور ان کا مونٹی کارلوماسٹرز میں ریکارڈ 12 ویں خطاب سے چوکے اسپین کے رافیل نڈال سے درجہ بندی پوائنٹس کا فاصلہ بڑھ کر 3000 تک پہنچ گیا ہے۔

By

Published : Apr 22, 2019, 9:57 PM IST

نمبر ون درجہ بندی میں جوکووچ کی نڈال پر سبقت

آخری تینوں گرینڈ سلیم جیتنے والے جوکووچ مونٹی کارلو کوارٹر فائنل میں ڈینل مدویدیف کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار بن کر باہر ہو گئے تھے، لیکن اس سے ان کی درجہ بندی پر اثر نہیں پڑا ہے اور وہ اب نڈال سے براہ راست 3000 ریٹنگ پوائنٹس آگے ہو گئے ہیں۔ نمبر ایک جوکووچ کے اب 11160 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نڈال اپنے ریکارڈ 12 ویں خطاب سے چوک گئے جس کا خمیازہ انہیں درجہ بندی پوائنٹس میں کمی سے بھگتنا پڑا ہے۔

نمبر ون درجہ بندی میں جوکووچ کی نڈال پر سبقت

سیمی فائنل میں فابيو فو گنی سے شکست کھاکر باہر ہوئے نڈال کے 8،085 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ اپنے دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

نڈال کو شکست دے کر بعد میں مونٹی کارلو میں چمپئن بنے 31 سال کے فو گنی اپنے پہلے ماسٹرز خطاب جیتنے کے بعد کیریئر کی بہترین 12 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے سربیا کے ڈسان لاجووچ کو شکست دے کر خطاب جیت لیا ہے۔ فو گنی کو براہ راست چھ مقام کا فائدہ ہوا ہے جبکہ رنر اپ لاجووچ 24 مقام کی چھلانگ کے ساتھ 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جرمنی کے الیکساندر زچیروف (5،770) تیسرے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر (5،590) چوتھے اور آسٹریا کے ڈومنیکن تھیم (4،675) پانچویں نمبر پر ہیں۔

کیون اینڈرسن ایک مقام اٹھ کر چھٹے جبکہ کائی نشیکوری ایک جگہ گر کر ساتویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ اسٹیفانوس ستسپاس آٹھویں، جوآن مارٹن ڈیل پوترو نویں اور جان اسنر 10 ویں رینکنگ پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details