اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند، مسافر پریشان - مسافر پریشان

مسلسل ہونے والی بارش اور بھاری پسیاں گرنے کی وجہ جموں سرینگر قومی شاہراہ گذشتہ روز سے آمدورفت کے لیے بند ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند، مسافر پریشان

By

Published : May 25, 2019, 5:36 PM IST


نمائندے کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پسیاں گرنے کے باعث شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔
سینکڑوں گاڑیاں پتنی ٹاپ، بانہال، رامبن اور جواہر ٹنل کے قریب کھڑی ہیں۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند، مسافر پریشان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درماندہ مسافروں سے بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔

مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ’ادھر نا ہی واش روم ہے اور نا ہی پینے کا پانی دستیاب ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘۔

مسافروں نے وزیر اعظیم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ جموں کشمیر کی سڑکوں کو بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details