اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ریلائنس جیو کو چوتھے سہ ماہی میں 840 کروڑ کا منافع - مکیش امبانی

ریلائنس جیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 840 کروڑ روپئے کا فائدہ ہوا ہے۔ اسی طرح ریلائنس انڈسٹریز کو اسی مدت کے دوران 64.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 510 کروڑ روپئے کا منافع دیکھا گیا۔

ریلائنس جیو کو چوتھے سہ ماہی میں 840 کروڑ کا منافع

By

Published : Apr 19, 2019, 11:48 AM IST

جمعرات کو ریلائنس جیو کی جانب سے جاری کردہ ریگولیٹیری میں بتایا گیا کہ سال 2018-19 میں کمپنی کو 2964 کروڑ روپئے کا فائدہ ہوا۔ جبکہ 2017-18 میں 723 کروڑ روپئے کا منافع ہوا تھا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے چوتھے سہ ماہی میں 9.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 10360 کروڑ روپئے منافع ہوا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہم 300 ملین گاہکوں کی خدمت کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیو دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ ہم ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے گاہکوں کو معیاری خدمات مہیا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details