اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جھارکھنڈ : سڑک حادثے میں سب انسپکٹر کی موت - جھارکھنڈ پلامو ضلع

مقامی لوگوں کے تعاون سے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد شدید طور سے زخمی جوان چندن کو بہتر علاج کیلئے رانچی ریفر کردیا گیا ہے۔

سڑک حادثے
سڑک حادثے

By

Published : Apr 22, 2021, 10:34 PM IST

جھارکھنڈ میں پلامو ضلع کے نیلامبر ۔ پیتامبر پور تھانہ ( لیسلی گنج ) کی ایک پٹرولنگ گاڑی کے پلٹ جانے سے سب انسپکٹر کی موت ہوگئی اور تین دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ‘پٹرولنگ گاڑی بیریا چوک کے نزدیک بے قابو ہو کر دیر رات سڑک کنارے گڑھے میں پلٹ گئی۔ حادثے میں سب انسپکٹر سنیل کمار یادو (28) کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پولیس اہلکار ونود منڈا، ابھیشیک کمار سنگھ، چندن کمار اور ڈرائیور ویریندر یادو زخمی ہوگئے’۔

مقامی لوگوں کے تعاون سے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد شدید طور سے زخمی جوان چندن کو بہتر علاج کیلئے رانچی ریفر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
لندن کے ایک ڈاکٹر کے کورونا وائرس پر اقتباسات

ہلاک شدہ سب انسپکٹر سنیل کمار یادو کوڈرما ضلع کے روپائے ڈیہہ گاﺅں کے رہنے والے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details