اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے آکسیجن ٹینکرز کو دہلی کے لیے روانہ کیا - جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے منگل کو اپنے رہائشی دفتر سے لنڈے انڈیا لمیٹیڈ کے 4 لیکویڈ میڈیکل آکسیجن ٹینکرز کو آن لائن فلیگ آف کر کے جمشید پور سے دہلی کے لیے روانہ کیا۔

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے آکسیجن ٹینکرز کو  دہلی کےلیے روانہ کیا
جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے آکسیجن ٹینکرز کو دہلی کےلیے روانہ کیا

By

Published : Apr 27, 2021, 8:33 PM IST

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی وبا کے دور میں پورے ملک میں میڈیکل آکسیجن کی قلت ہے۔ ہم سبھی کے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ آج ہم اپنی ریاست کے ساتھ ساتھ دوسری ریاستوں کو بھی میڈیکل آکسیجن سپلائی کرنے کے اہل ہیں۔

ہیمنت سورین نے کہا کہ صدیوں سے جھارکھنڈ کے وسائل سے دوسری ریاستیں مستفید ہوتی رہی ہیں۔ جھارکھنڈ کے لیے آج فخر کی بات ہے کہ موجودہ وقت میں میڈیکل آکسیجن کا نظم کرنے میں دوسری ریاستوں کو ہم تعاون کر پارہے ہیں۔ ریاست میں لنڈے انڈیا لمیٹیڈ، ایئر واٹر، سیل سمیت کئی کمپنیاں ہیں جو ملک میں میڈیکل آکسیجن سپلائی کے لیے آگے آئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری ریاست سے ٹرین، سڑک وغیرہ کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں آکسیجن سپلائی کا کام ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس عالمی وبا میں سبھی کو جینے کا حق ہے۔ سبھی لوگوں کو ہمیں یکساں دیکھنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details