زلزلے کے جھٹکے کی شدت 4.8 ماپی گئی ہے ۔
اطلاع کے مطابق جھارکھنڈ کے گڈا ،بوکارو،پاکوڑ اور جام تاڑہ میں صبح 10 بج کر 40 منٹ پر جھٹکے محسوس کی گئے۔ یہ جھٹکے تقریباً 20 سکنڈ تک محسوس کیئے گئے۔
گڈا میں زلزلے کے دو جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے جبکہ دیو گھر میں 10 بج کر 39 منٹ پر جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بہار کے بھاگل پور، بانکا میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔