اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بس حادثے میں آٹھ کی موت، متعدد زخمی - بس حادثے میں آٹھ کی موت

رانچی سے پٹنہ جارہی ایک بس حادثے کا شکار ہوئی ہے جس میں آٹھ افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

بس حادثے میں آٹھ کی موت، متعدد زخمی

By

Published : Jun 10, 2019, 9:45 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چوپارن دھنوا گھاٹی میں آج صبح تقریباً تین ست ساڑھے تین کے درمیان دارالحکومت رانچی سے پٹنہ جارہی ایک بس ذبردست حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

بس حادثے میں آٹھ کی موت، متعدد زخمی

اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 26 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

زخمیوں کو وہاں کے قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق گھاٹی میں لوہے کی راڈ (چھڑ) سے لدے ہوئے ٹرک میں پیچھے سے بس کے ٹکر مارنے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

اس حادثے کے بعد جھارکھنڈ کی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، اور زخمیوں کو وہاں کے ہسپتال میں منتقل کردیا، جہاں ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد تمام زخمیوں کو ہزاری باغ ریفر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین مہینوں میں دھنوا گھاٹی میں سڑک حادثوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ حادثوں کی روک تھام کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details