شہری ہوابازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا نے ایک پروگرام کے بعد بتایا کہ اس وقت جیٹ کے 15 سے بھی کم طیارے پروازوں کے لیے موجود ہیں اور اس لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اسے دی گئی اجازت پر پھر سے غور کیاجاسکتا ہے۔
جیٹ ایئرویز کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کا امکان - naresh goyal
شدید اقتصادی بحران کا شکار نجی ایئرلائن کمپنی جیٹ ایئرویز کی پروازوں میں موجود طیاروں کی تعداد گھٹ کر 15 سے بھی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
جیٹ ایئرویز
واضح رہے کہ کسی ایئرلائن کمپنی کے پاس 20 سے زیادہ طیارے ہونے پر ہی اسے بین الاقوامی پرواز کی خدمات شروع کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
حالانکہ یہ صورت حال تھوڑی مختلف ہےکیونکہ یہاں پر کمپنی کو پہلے سے ہی اجازت ملی ہوئی ہے اور طیاروں کے کرایہ ادا نہ کرپانے کی وجہ سے بعد میں اس ایئرلائن کمپنی کے طیاروں میں کمی ہوئی ہے۔