اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جیٹ ایئرویز کے سی ای او مستعفی - resigns

بھارتی فضائی کمپنی جیٹ ایئرویز کے سی ای او اور سی ایف او امت اگروال نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

جیٹ ایئرویز کے سی ای او مستعفی

By

Published : May 14, 2019, 10:44 AM IST

انہوں نے اپنے استعفے میں شخصی وجوہات کا حوالہ دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ قرضوں کے بوجھ کے سبب اس کمپنی نے اپنے فضائی خدمات کو معطل کردیا تھا۔

بھارتیہ اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کی سربراہی میں جیٹ کو قرضے کی فراہمی کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی۔

جیٹ ایئرویز پر 26 بینکوں کے قرضے ہیں، ان میں بعض پرائیویٹ اور دیگر غیر ملکی بینک شامل ہیں۔

پبلک سیکٹر بینک میں کینرا بینک، بینک آف انڈیا، سنڈیکیٹ بینک، انڈین اوورسیز، الہ آباد بینک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جیٹ ایئرویز پر تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے کا قرض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details