اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پلوامہ حملے میں ملوث عسکریت پسند ہلاک - ریاستی پولیس

ریاستی پولیس کے مطابق رواں برس کے 14 فروری کو پلوامہ میں فوج کے قافلے پر حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کا مالک سجاد احمد بٹ تھا جو بعد میں عسکریت پسندوں کی صف میں باضابطہ طور شامل ہوا تھا۔

پلوامہ حملے میں ملوث عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jun 18, 2019, 1:42 PM IST

آج ضلع اننت ناگ کے مرہامہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دوعسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت سجاد احمد بٹ عرف افضل گورو کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوئے تھے۔

این آئی اے کی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ جو گاڑی عسکریت پسندوں نے اس حملے کو انجام دینے میں استعمال کی تھی اس کا مالک سنگم کا رہنے والا سجاد احمد بٹ ہی تھا۔

ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے فوراً بعد سجاد بٹ لاپتہ ہوگئے تھے اور بعد میں جب خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ساتھ انکا تعلق واضح ہوا تو انہوں نےشدت پسند تنظیم جیش محمد میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

پلوامہ حملے کے سرغنہ مدثر احمد ساکن میڈورہ ترال کو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز نےایک تصادم میں ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور جیش محمد کے خلاف کارروائی میں شدت لائی۔ بالا کوٹ میں شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی حملے اسی سلسلے کی کڑی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details