اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'من کی بات میں طلبا کھلونوں پر نہیں، امتحان پر گفتگو چاہتے تھے' - jee neet aspirants wanted the pm do pariksha pe charcha but the pm did khilone pe charcha

کانگریس رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کے نشر ہونے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’جے ای ی اور این ای ای ٹی امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا چاہتے تھے کہ وزیر اعظم امتحان پر چرچہ کریں۔ لیکن وزیر اعظم نے کھلونوں پر چرچہ کی۔ وزیر اعظم نے طلبا کو پوری طرح مایوس کیا ہے۔

jee neet aspirants wanted the pm do pariksha pe charcha but the pm did khilone pe charcha
من کی بات میں طلبا کھلونوں پر نہیں، امتحان پر گفتگو چاہتے تھے

By

Published : Aug 30, 2020, 9:00 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ اور میڈیکل میں اینٹرینس ایگزام دینے کے خواہش مند طلبا وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پر نشر ’من کی بات‘ پروگرام میں اس بار کھلونوں پر نہیں بلکہ جوائنٹ اینٹرنس ایگزام (جے ای ای) اور نیشنل ایلیجلیٹی اینٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) پر بات چیت چاہتے تھے۔ لیکن مسٹر مودی نے انہیں پوری طرح مایوس کیا ہے۔

راہل گاندھی کا ٹوئٹ

مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کے نشر ہونے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’جے ای ی- این ای ای ٹی میں بیٹھنے والے طلبا چاہتے تھے کہ وزیر اعظم امتحان پر چرچہ کریں۔ لیکن وزیر اعظم نے کھلونوں پر چرچہ کی۔ من کی نہیں طلبا کی بات۔

‘واضح رہے کہ کانگریس جے ای ای اور نیٹ امتحانات کورونا وبا کے درمیان منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس مسئلے پر کانگریس اقتدار اور اس کی حمایت والی چھ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں امتحان ملتوی کرنے کے سلسلے میں نظر ثانی کی عرضی بھی دائر کی ہے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی اس مسئلے پر اس سے پہلے غیر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے غور و خوض کیا تھا اور سبھی نے کورونا وبا اور اس کی وجہ سے جاری ٹرانسپورٹ کی عدم سہولیات کے پیش نظر یہ امتحان نہ کرانے کی اپیل حکومت سے کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details