اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: آلودہ پانی کی سپلائی کے خلاف جنتادل کا احتجاجی مظاہرہ

مالیگاؤں میں نلوں سے بدبو دار پانی کی فراہمی اور شہر میں ڈائریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف جنتادل کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ملیریا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نلوں سے گندہ و بدبو دار پانی آنے، جیسے مسائل پر اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈِگنیٹی کی قیادت میں کارپوریشن کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی
شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی

By

Published : Jun 2, 2021, 5:37 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مسائل کی کمی نہیں ہے۔ یہاں تعلیم، روزگار، بنیادی سہولیات و دیگر مسائل ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ پینے کا صاف پانی بھی سربراہ نہیں کیا جارہا ہے۔ نلوں سے بدبودار پانی کی فراہمی کے بعد شہر میں ڈائریا اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

بدبودار پانی کی فراہمی اور ڈائریا و ملیریا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈِگنیٹی کی قیادت میں کارپوریشن کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا گیا جس کے بعد صحت و واٹر سپلائی محکموں کے عہدیداروں کو طلب کیا گیا۔

شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انتظامیہ نے جنتادل سیکولر رہنماؤں کے مطالبات کی فوری یکسوئی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر شان ہند نہال احمد، محمد مستقیم ڈِگنیٹی، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، معاون کارپوریٹر سید سلیم، سہیل عبدالکریم، عارف حسین پاپا، مسیح اللہ بیسٹ، صغیر آرٹ، عمران باقی، آفتاب عالم، عبدالرحمن انصاری، ابواللیث انصاری، افتخار بیلباغ، تنویر اشرف، جاوید گلنار، امجد پٹھان و دیگر موجود تھے۔ جنتادل سیکولر نے عوام سے پانی کو اُبال کر پینے کی صلاح دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details