جموں ضلع انتظامیہ کے مطابق ویکسین دو عمر کے زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جارہی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاﺅ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن مہم کو تیز کیا گیا جبکہ اب تک ضلع میں 4 لاکھ 52 ہزار افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 45 برس سے زائد عمر کے 3 لاکھ 65 ہزار افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 30 ویکسین سنٹروں پر دوسری خوراک دینے کے عمل کا آغاز کیا گیا۔