اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جموں و کشمیر: سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں کمی - جموں و کشمیر

وادی کے اکثر و بیشتر سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی خبریں آئے دن موصول ہورہی ہیں، کہیں اساتذہ کی بھر مار اور طلبہ کی کمی اور کہیں طلبہ کی تعداد اطمینان بخش ہوتی ہے لیکن اساتذہ بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہے۔

سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں کمی

By

Published : Jun 7, 2019, 8:49 PM IST

اس کی ایک وجہ وادی میں سرکاری اسکولوں کے نزدیک نجی اسکولوں کا قیام ہے۔سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد دن بدن گھٹتی جا رہی ہے ۔

سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں کمی
اصول و ضوابط کے مطابق، سرکاری اسکول اور نجی اسکول کے درمیان کم سے کم ایک سے دو کلو میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے تاہم یہاں سرکاری اسکولوں کے اردگرد چند گز کے فاصلے پر ہی نجی اسکول قائم کئے جارہے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم بغیر کسی زمینی جانچ پڑتال کے اور بغیر قواعد و ضوابط کو ملحوظ رکھے کسی کو بھی نجی اسکول کھولنے کے لیے رجسٹریشن بآسانی فراہم کر دیتی ہے۔ محمکہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے اگرچہ اعتراف کیا کہ 'واقعی شہرو دیہات میں نجی اسکولوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس وجہ سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعدار میں کمی دیکھی جارہی ہے تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن قواعد وضوابط کے تحت ہی عمل میں لائی جارہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details