اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

Palestine Israel: جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا - اسرائیل کا تشدد

ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حماس Hamas کے کمپاؤنڈز پر حملہ کیا ہے اور وہ "غزہ Gaza سے جاری مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے سلسلے میں نئی ​​جنگ لڑنے سمیت تمام منظرناموں کے لئے تیار ہے۔"

جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا
جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا

By

Published : Jun 16, 2021, 8:24 AM IST

غزہ Gaza میں اسرائیلی فوج Israel forces کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر بدھ کے روز محاصرہ کیے ہوئے انکلیو میں فلسطینیوں palestinian کی طرف سے آگ لگانے والے غبارے بھیجے جانے کے بعد فضائی حملہ air strikes کیا۔ گزشتہ ماہ سرحد پار سے 11 روز تک چلنے والی لڑائی ختم ہونے کے بعد سے یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ واقعہ اسرائیل کی نئی حکومت کے پہلے امتحان کے طور پر سامنے آیا، اسرائیلی قوم پرستوں کی جانب سے منگل کے روز مشرقی یروشلم Jerusalem میں مارچ کیے جانے کے بعد سامنے آیا جس نے غزہ Gaza میں حکمراں مزاحمت کار گروہ حماس Hamas کے ذریعہ کارروائی کے خطرات بتائے تھے۔

ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حماس کے کمپاؤنڈز پر حملہ کیا ہے اور وہ "غزہ سے جاری مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے سلسلے میں نئی ​​جنگ لڑنے سمیت تمام منظرناموں کے لئے تیار ہے۔"

اسپوٹنک کے مطابق میزائل حملوں نے غزہ سٹی کے علاقے اور فلسطینی انکلیو کے جنوب مغربی حصے کے خان یونس شہر میں اہداف پر حملہ کیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ بارود کے ساتھ غبارے غزہ کی پٹی سے سرحد کے قریب اسرائیلی بستیوں کی سمت سے لانچ کیے گئے تھے اور اسرائیلی فوج اس کا ردعمل ظاہر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جبکہ 21 مئی کو اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے مابین جنگ بندی عمل میں آئی تھی۔

اسرائیل اور حماس نے 11 دن تک کی لڑائی کا اختتام کیا جس کے دوران اسرائیل اور فلسطین دونوں طرف سے سیکڑوں راکٹ داغے گئے۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق لڑائی کے دوران 253 فلسطینی ہلاک ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک 5 سالہ بچہ اور ایک فوجی سمیت 13 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details