ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو 'اقتصادی دہشت گردی' قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی طور پر تشدد کی حوصلہ افزائی ہے، ایران کے عوام کے درمیان خوف پیدا کرتا ہے اور قانون کے خلاف ہے۔

مسٹر ظریف نے یہ باتیں 'كوآرڈی نیٹنگ بیورو' کے اجلاس میں کہیں۔
بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ''دہشت گردی سیاسی مقاصد کے لئے تشدد اور شہریوں کے درمیان خوف پیدا کرتا ہے۔اس طرح سے امریکہ 'اقتصادی دہشت گردی' میں مشغول ہے۔ اسے پابندی نہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ قانون کو لاگو کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا ہے۔ اصل میں یہ قانون کے خلاف ہے''۔
قابل ذکر ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے نام سے معروف جے سی پی او اے سے گزشتہ سال امریکہ کے ہٹنے اور اس کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندی لگائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔