اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ-ایران کے لیے پاکستان کی ثالثی کی پیشکش

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کے علاقے میں امن اور استحکام کے قیام کا حامی ہے اور امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وہ ثالثی کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

By

Published : May 19, 2019, 11:58 PM IST

کویت کے دو روزہ سرکاری دورے بعد اتوار کو اپنے ملک پہونچے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کو ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔

قریشی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے وہ فکر مند ہیں ۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے حق میں ہے اور وہ دو ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مصالحت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان صدیوں سے خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا، ان کے سیاسی تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اور علاقائی سطح پر، وہ ہر ایک شعبے میں ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہ نے کہا کہ کویت کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا انھیں لگتا ہے کہ مہارت اور ہنر مند کارکنوں کو کویت کو بھیج کر اقتصادی ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details