آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں آج دو بہترین ٹیموں کے مابین زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ ایک جانب آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چینئی سپر کنگز ہے تو دوسری جانب 3 بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز ہے۔
ممبئی انڈیئنز کو اپنے گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ مل سکتا ہے لیکن اس کی راہ اتنی آسان نہیں ہے کیوںکہ سامنے چینئی سپر کنگز جیسی مضبوط ٹیم ہے۔
پوائنٹس ٹیبل میں چینئی سپر کنگز پہلے مقام پر قابض ہے جبکہ ممبئی انڈیئنز ساتویں نمبر پر ہے۔
چینئی سپر کنگز رواں سیزن میں ابھی تک غیر مفتوح رہی ہے اس ٹیم نے ابھی تک 3 میچ کھیلے ہیں اور تمام میں ہی جیت درج کی ہے۔
چینئی سپر کنگز کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا فارم میں لوٹ آنا ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔ دھونی نے پچھلے میچ میں 75 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ امباتی رائیڈو، شین واٹسن، سریش رائنا، کیدار جادھو، ڈوین براوو اور رویندر جڈیجہ جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔