اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مولانا یعسوب عباس سے خاص بات چیت - lucknow

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ہمیں تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہیے۔

مولانا یعسوب عباس سے خاص بات چیت

By

Published : Jun 13, 2019, 9:46 AM IST

بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت مسلمانوں کی ترقی کے لیے فکر مند ہے، یہی وجہ ہے کہ مدارس کی تعلیم میں ان پانچ برسوں میں پوری توجہ دی جائے گی، جس کا اقدام کا تمام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

مولانا یعسوب عباس سے خاص بات چیت

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت کے اس قدم کا ہمیں خیرمقدم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک جتنی بھی حکومتیں آئیں ہیں، انہوں نے مسلمانوں کے لیے کوئی بہتر کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے سماج ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔

مولانا عباس نے مسلم رہنماؤں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی فلاح و بہبود کی سکیمز مسلم سماج کے لیے آتی تھیں، ان سکیمز کو یہ لوگ سماج کی فلاح کے لیے استعمال نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے کردار کو اتنا بلند کر لیں کہ کوئی بھی انہیں نظر انداز نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ جچھ تو بات ہوگی جو آج بھی پورا ملک اے پی جے عبدالکلام کو یاد کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details