ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ڈیوڈ سرجنٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ' ریاست میں محکمہ فلڈ کنٹرول اور نیشنل ہائی وی اتھارٹی آف انڈیا کے مابین تعمیرات کے سلسلے میں کوئی تال میل نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' جہلم کے کناروں کے نزدیک شاہراہ اور بائی پاس بنانے سے وادی میں سیلاب کی صورتحال اور خطرے مزید بڑھ گئے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے کہ سیلاب کے وقت جہلم میں پانی کے بہاؤ اور رفتار کو کیسے کم کیا جائے۔