منگل کے روز ریپ سے متاثرہ بچی کی موت اور دیگر افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پولیس کمشنر نے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریاست کے ڈیویژنل کمشنر کے سی ورما نے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا حکم دیا۔ یہ حکم منگل کی دو پہر سے بدھ کے صبح 10 بجے تک جاری رہےگا۔