اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'کھیل کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے' - جموں و کشمیر

تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انٹر سکول ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ادھومپور میں انٹرسکول ٹورنامنٹ

By

Published : Apr 29, 2019, 7:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے سکولز میں کھیل کود کے محکمے کی جانب سے چار روزہ انٹرسکول ٹورنمنٹ کا انعقاد کرکے ان کی صلاحیت کو مزید نکھارنے کی کوشش کی گئی۔

ادھومپور میں انٹرسکول ٹورنامنٹ

خیال رہے کہ یہ ٹورنمنٹ ادھمپور میں منی سٹیڈیم کے ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں کبڈی، کھو کھو، والی وال، کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ٹورنمنٹ میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے 121 طلبہ و طالبات شامل تھے۔

انڈر 14 میں بوائز گورنمنٹ ہائی سکول نے گورنمنٹ سکول گرجر کو 23/03 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ادھمپور میں طلبہ و طالبات کی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے مختلف اوقات میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details