آج مودی حکومت لوک سبھا میں تین ثلاثہ بل پیش کرے گی۔ اس سے قبل لوک سبھا میں بل پاس ہو یا تھا، لیکن راجیہ سبھا سے نہیں پاس ہو سکا تھا۔
سوہلویں لوک سبھا کے تحلیل ہونے سے قبل اس بل کو راجیہ سبھا میں پیش کرنے کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔لوک سبھا میں ہونے والی کارروائیوں کی فہرست کے مطابق ' تحفظ حقوق شادی برائے مسلم خواتین- 2019' آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ بل کے مطابق ایک وقت میں تین بار طلاق(طلاق ثلاثہ) دینے پر شوہر کو تین سال کی سزا ہونی تھی اور یہ بل گزشتہ این ڈی اے حکومت نے لوک سبھا میں پاس کروالیا تھا۔
لیکن اس بل کو راجیہ سبھا میں پاس نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ راجیہ سبھا میں اپورزیشن جماعتوں کی اکثریت تھی اور انھوں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے اس میں ترمیم کی مانگ کی تھی، لیکن اس وقت حکومت نے اس مانگ کو مسترد کردیا تھا۔
کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کے مطابق شوہر کو تین سال جیل کی سزا کی مخالفت کی تھی۔
اس بل کے تعلق سے سابق این ڈی اے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا تھا کہ ' یہ بل مسلم خواتین پر ہونے والے مطالم کو روکے گا اور انھیں مساوی حقوق فراہم کرے گا، اور یہ حکومت کے مشن سب کا ساتھ سب کا وکاس کا ایک حصہ ہے۔