فونی طوفان کے پیش نظر پرائیویٹ طیارہ سروس کمپنی انڈیگو نے بھونیشور اور کولکاتا ایئرپورٹ سے آمد و رفت کرنے والی اس کی تمام پروازیں ہفتے کے روز بھی منسوخ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی نے بتایا کہ وہ مسافروں کو بغیر کسی اضافی چارج کے اگلی پرواز میں سیٹ دے گی۔
بھونیشور، کولکاتا اور وشاکھاپٹنم سے آنے یا جانے والے مسافروں کے لیے پانچ مئی تک کی ٹکٹ منسوخ کرنے پر مسافروں کو پورا پیسہ واپس کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایئرلائنز نے کہا ہے کہ مسافروں کو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پروازوں کے متعلق معلومات فراہم کرائی جاتی رہے گی۔