انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'مغر بی بنگال کے اسپتالوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹروں کے لیے سیکورٹی اہم مسئلہ ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ڈاکٹروں کی سیکورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حکومت مغربی بنگال کو اس ضمن میں جلد سے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانا چا ہیے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن نے مغربی بنگال کے ڈاکٹروں کے ساتھ 17 جون کو ملک بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ این آر ایس میڈیکل کالج میں 76 برس کے مریض کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے اسپتال میں حملہ کردیا جس میں دو انٹیرم ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔'