پاک بھارت کشیدگی کا ماحول تھمنے لگا، پاکستان کے بعد اب بھارت نے بھی اپنے ہائی کمشنر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد دوبارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ہائی کمشنز اجے بساریہ کل اسلام آباد پہنچ کر اپنے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔
پاکستان نے کشیدگی بڑھنے کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو 18 فروری کو طلب کرلیا تھا، جس کے بعد وہ سات مارچ کو نئی دہلی واپس پہنچ گئے جبکہ بھارت نے 15 فروری کو اپنے ہائی کمشنر کو دہلی بلا لیا تھا۔