کسان یونین کارکنان کا کہناتھا کہ کسانوں پر افسران کے ذریعے ظلم ہو رہا ہے اور اپنے مطالبات کو لے کر بھارتی کسان یونین نے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔
بھارتی کسان یونین کے ذمہ داران اور کارکنان نے تحصیلدار پر الزام عائد کیا کہ ناگل میں ریلوے نے کسانوں کی چک روڈ پر قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل دار کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے تعلق سے کوئی بھی افسر بات سننے کو تیار نہیں تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چک روڈ سے جلد قبضہ ختم کرایا جائے اور کسانوں کو معاوضہ دلوایا جائے۔