اردو

urdu

ملک بھر میں کورونا سے 2.61 لاکھ افراد صحتیاب

By

Published : Apr 28, 2021, 4:26 PM IST

ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ 2.61 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی جبکہ تقریباََ 3300 افراد کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Bharat Corona
Bharat Corona

اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،56،182 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک ملک میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 367 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔



مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،60،960 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2،61،162 مریض صحتیاب بھی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔



اس دوران ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 3293 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2, 01, 187 ہوگئی ہے۔



ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 82.33 اور ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.12 رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 2،289 کی کمی واقع ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 6،74،358 رہ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 67752 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 36،69،548 ہوگئی ہے جبکہ مزید 895 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 66179 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details