اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ویسٹ انڈیز کی شرمناک شکست - بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

کپتان وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کی شاندار نصف سنچریوں اور محمد سمیع کی شاندار گیند بازی کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Jun 27, 2019, 3:14 PM IST

Updated : Jun 27, 2019, 10:24 PM IST


کرکٹ عالمی کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا تھا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت نے 50 اووزر میں سات وکٹ کے نقصان پر 268 رن کا مشکل اسکور بنا تھا۔

وراٹ نے 82 گیندوں پر 72 رن میں آٹھ چوکے لگائے جبکہ دھونی نے 61 گیندوں پر ناٹ آوٹ 56 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دھونی نے اپنے دونوں چھکے اننگز کے آخری اوور میں مارے۔ اوپنر لوکیش راہل نے 48 اور آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے 46 رن بنائے۔ دھونی اور پانڈیا نے چھٹے وکٹ کے لئے 70 رن کی قیمتی شراکت کی۔ دھونی نے آٹھ رن کے ذاتی اسکور پر وکٹ کیپر سے ملے جیون دان کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنائی۔

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنروں لوکیش راہل اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لئے 29 رن جوڑے۔ لیکن اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو سنچری مار چکے روہت شرما مسلسل دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کے خلاف ایک رن پر آؤٹ ہونے والے روہت نے اس بار 23 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے۔روہت کو کیمار روچ نے وکٹ کیپر شائي ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندستان کو پہلا جھٹکا 29 کے اسکور پر لگا۔ راہل اور وراٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 69 رن کی ساجھےداری کی۔ راہل اس عالمی کپ میں اپنی دوسری نصف سنچری سے محض دو رن دور تھے کہ ونڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے انہیں بولڈ کر دیا۔ راہل نے 64 گیندوں پر 48 رن میں چھ چوکے لگائے۔

آل راؤنڈر وجے شنکر نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ چوتھے نمبر پر اترے شنکر کو روچ نے شائي ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ شنکر نے 19 گیندوں پر 14 رن میں تین چوکے لگائے۔ راہل کا وکٹ 98 اور شنکر کا وکٹ 126 کے اسکور پر گرا۔ کیدار جادھو اس بار مایوس کر گئے اور 10 گیندوں میں سات رنز بنا کر روچ کا تیسرا شکار بن گئے۔ جادھو کا کیچ بھی ہوپ نے لپکا۔ جادھو کا وکٹ 140 کے اسکور پر گرا۔

عالمی کپ کے دوران بھارت اب تک 6 میچز میں شاندار فتح حاصل کر کے سر فہرست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 7 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Last Updated : Jun 27, 2019, 10:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details