اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے' - پاکستان

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 'پاکستان کو 'مصدقہ انٹیلی جنس' سے اطلاع ملی ہیں کہ بھارت روں ماہ کے دوران پاکستان کے خلاف 'فوجی کارروائی' کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے'۔

'بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے'

By

Published : Apr 7, 2019, 9:39 PM IST

محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 'اس کارروائی سے پہلے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پلوامہ حملے جیسا واقعہ رونما ہونے کا امکان ہے جس کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف نہ صرف سفارتی دباؤ بڑھایا جائے گا بلکہ فوجی کارروائی کو جواز بھی فراہم کیا جائے گا'۔

'بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے'

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ 'اس مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پاکستان نے یہ فیصلہ کیا کہ نہ صرف بین الاقوامی برادری بلکہ پاکستانی عوام کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے دوران کی جا سکتی ہے۔'

'ان مصدقہ اطلاعات کے مد نظر دفتر خارجہ نے دو دن پہلے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران کے سفارت کاروں کو مدعو کیا اور انھیں اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی کمیونٹی اس کا نوٹس لے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ' 26 فروری کو پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی رہی۔ 'تمام ذمہ دار ممالک اس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموش رہے'۔


پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'پاکستان کل بھی امن پسند تھا اور آج بھی امن پسند ہے تاہم کسی قسم کے تشدد اور جارحیت کا جواب دینے کا حق بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ رکھتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اس بات کا قائل ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details