اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر سے ملیئے

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر شیام سرن نیگی نے کلپا اسکول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر

By

Published : May 19, 2019, 2:42 PM IST

ضلع انتطامیہ کی جانب سے شیام سرن نیگی کے استقبال کے لیے پولنگ بوتھ پر ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا۔

نیگی نے کہا کہ جب میں ووٹ دیتا ہوں تب بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں عوام سے مضبوط جمہوریت کے لیے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔

واضح رہے کہ آزادی کے بعد سنہ 1952 میں پہلی بار عام انتخابات ہوئے تھے۔23 اکتوبر 1951 کو قبائلی علاقہ كننور میں برف باری سے قبل خاص ووٹنگ کرائی گئی تھی۔اس وقت شیام سرن نیگی نے پہلا ووٹ دے کر ملک کے پہلے ووٹر بنے۔

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر

13 جون 2010 کو سابق چیف الیکشن کمشنر نوین چاؤلہ نے دہلی سے کلپا پہنچ کر نیگی سے ملاقات کی تھی، اور انہیں ملک کے پہلے ووٹر ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔شیام سرن نیگی نے اب تک کل 31 مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیے ہیں۔جولائی2019 میں شیام سرن 102 برس کے ہوںگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details