اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گرمی کی شدت سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - جئے پور

راجستھان میں گرمی کی شدت کی وجہ سے دن بہ دن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گرمی کی شدت سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jun 13, 2019, 6:01 PM IST


حال ہی میں گرمی کی شدت سے ریاست کے دارالحکومت جئے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال میں مریضوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لوگوں کو متنبہ کرتے مشورہ دیا کہ وہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، لو سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کریں اور دھوپ میں نہ نکلیں۔

گرمی کی شدت سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ڈاکٹروں کے مطابق عام دنوں کے مقابلے گرمی کے ان دنوں میں موسم کافی تیزی سے بدل رہا ہے، جس سے اسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس گرمی کے موسم میں زیاہ تر مریض الٹی اور دست کے مریض ہی ہسپتال میں دیکھے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کو پار کرچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details