خواتین کی معاشرے میں اہمیت بتانے کے لیے جہاں دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کا جشن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔
عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حق کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس اور تقاریب، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کرتی ہیں۔