اردو

urdu

ندیا: وزیر اجل بسواس کے ہاتھوں ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح

ندیا ضلع میں شانتی پور کے ڈاک گھر بس اسٹینڈ کے قریب وزیر اجل بسواس نے ریاستی حکومت کی اسکیم ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح کیا۔

By

Published : Jun 10, 2021, 10:46 PM IST

Published : Jun 10, 2021, 10:46 PM IST

وزیر اجل بسواس کے ہاتھوں ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح
وزیر اجل بسواس کے ہاتھوں ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے شانتی پور کے ڈاک گھر بس اسٹینڈ کے قریب وزیر اجل بسواس کے ہاتھوں ریاستی حکومت کی اسکیم ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح ہوا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی ہے ماں کمیونٹی کچن اسکیم کے تحت غریبوں اور راہگیروں کو پانچ روپے میں پیٹ بھر کھانا دیا جاتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت پانچ روپے میں چاول (بھات)، دال، انڈا اور سویا بین کی سبزی لوگوں کو دی جاتی ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا یہ ڈریم پروجیکٹ ہے۔ اس کو لے وہ بہت سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیا ضلع میں پہلی مرتبہ ماں کمیونٹی کچن مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ضلع کے مختلف اہم علاقوں میں اس کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ پانچ روپے میں غریب اور راہگیروں کو پیٹ بھر کھانا مل جائے اس سے بھلا اور کیا ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details