سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے ضلع کی چھ اسبملی نشستوں کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ بجبہارہ میں سب سے کم 2۰04 شرح فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پہلے مرحلے میں 13فیصد ووٹنگ انہوں نے کہا کہ ’اننت ناگ میں 3۰47، شانگس میں 15۰1، پہلگام میں 20۰37، ڈورو میں 17۰28، ککرناگ میں 19۰5 فیصد رائے دیندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا‘۔
کم ووٹنگ کی شرح کے سوال پر شیلندر کمار نے کہا کہ ’انتطامیہ کی کوشش رہی گی کہ ہر رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈالے، تاہم وہ کسی کو جبرا ووٹ ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ اننت ناگ حلقے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا مقابلہ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کے ساتھ ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار سابقہ جسٹس حسنین مسعودی میدان میں ہیں۔
جنوبی کشمیر کی حساسیت کو دیکھ کر الیکشن انتظامیہ نے اننت ناگ حلقے میں تین مرحلوں میں ووٹنگ منعقد کی ہے جو انتخابی عمل میں ایک تاریخ ہے۔