اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: کورونا کی صورت حال پر اہم اجلاس

اس اجلاس میں آفیسر انچارج نریندر بھوشن نے کہا کہ آکسیجن کا نظام معیار کے مطابق بہتر اور یقینی بنانے کے لئے مزید پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی تمام اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال سے متعلق آڈٹ کی کارروائی بھی کی جائے۔

Two arrested
Two arrested

By

Published : Apr 26, 2021, 8:24 PM IST

نوئیڈا میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کو ممکنہ اور بہتر علاج مہیا کرانے کے مقصد سے آفیسر انچارج نریندر بھوشن نے ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ آن لائن اجلاس طلب کیا۔

اس اجلاس میں نریندر بھوشن نے کہا کہ آکسیجن کا نظام معیار کے مطابق بہتر اور یقینی بنانے کے لئے مزید پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی تمام اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال سے متعلق آڈٹ کی کارروائی بھی کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال میں اگر کہیں آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہو تو ملزمین کے خلاف بروقت سخت کارروائی کی جائے۔ اس وقت ضلع میں کورونا کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد آرہی ہے۔

سب کے علاج و معالجے کے لیے 1000 بیڈ بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مریضوں کو بیڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے اور لوگوں کو راحت مل سکے۔

انہوں نے انٹیگریٹڈ کنٹرول روم کو مزید فعال بنانے پر زور دیا دواوں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کا حکم دیا۔۔ اس اجلاس میں کووڈ 19 کے انچارج نریندر بھوشن پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی ،نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری موجود تھے۔

وہیں، آکسیجن کی بلیک مارکٹنگ روکنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کارروائی کرتے ہوئے بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details