وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج جنگلات محکمے نے چاڈورہ میں ایک بینڈ سہ مل پر چھاپہ ماری کی.
چھاپہ کے دوران مل میں موجود غیرقانونی طور پر رکھی گئی لکڑی کو ضبط کیا گیا اور مل کو سربہمہر کیا گیا .
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج جنگلات محکمے نے چاڈورہ میں ایک بینڈ سہ مل پر چھاپہ ماری کی.
چھاپہ کے دوران مل میں موجود غیرقانونی طور پر رکھی گئی لکڑی کو ضبط کیا گیا اور مل کو سربہمہر کیا گیا .
جنگلات محکمے کے ذرائع نے بتایا کہ' ہم نے آج چاڈورہ علاقے کے گوہر پورہ میں واقع ایک بینڈ سہ مل پر چھاپہ ماری کی اور اس بینڈ سہ مل میں موجود 376 فٹ کائرو اور بدلو لکڑی برآمد کی گئی.
محکمے جنگلات کے رینج آفس دودھ گنگا چاڈورہ اور بڈگام کے رینجرز افتخار احمد قادری اور سید وسیم بلکی نے سیکورٹی پروٹیکشن کے ساتھ مشترکہ طور پر چاڈورہ علاقے کے گوہر پورہ میں فیاض احمد معغرے ولد غلام قادر معغرے کے بینڈ سہ مل پر چھاپہ مارا اور وہاں سے غیرقانونی لکڑی ضبط کی.
اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 204/2020 درج کیا گیا جو کہ زیرِ سکشن 379، 6FA پولیس سٹیشن چاڑورہ میں درج کیا گیا ہے.
اس بارے میں مزید معلومات حاصل ہوئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس بینڈ سہ مل کو منہدم کر کے سارا مل کا سامان ڈی ایف او آفس بڈگام میں جمع کرایا گیا.