قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کےبعد فرضی کھاتہ معاملے میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا۔
عدالت کی اس اجازت کے بعد نیب کے افسران اسلام آباد میں واقع زرداری کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اس وقت زبردست جھٹکا دیا جب عدالت نے دونوں کی مستقل ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ایجنسیوں کو دونوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔