اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مسجد فتح پوری میں افطار کا دسترخوان - افطار کا دسترخوان

رمضان میں اپنی استطاعت کے مطابق لوگ روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرتے ہیں، ایسا ہی دہلی کی شاہی جامع مسجد فتح پوری ہے جہاں رمضان کے پورے مہینے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مسجد فتح پوری میں افطار کا دسترخوان

By

Published : May 16, 2019, 12:17 PM IST

Updated : May 16, 2019, 12:27 PM IST

دارالحکومت دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری میں افطار کا انتظام بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے اس میں 700 سے زائد افراد افطاری کرتے ہیں۔

مسجد فتح پوری میں افطار کا دسترخوان

افطار کے طور پر روزہ داروں کے لیے بریانی، سموسہ شربت کیلے اور کھجور کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فتح پوری مسجد کے قرب و جوار میں مزدوروں کی تعداد زیادہ ہے ایسے میں وہ لوگ جن کے گھر کے قریب نہیں ہیں مسجد میں آ کر افطاری کرتے ہیں۔

اور صاحب خیر حضرات روزہ داروں کے لیے افطار کے انتظام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتےہیں ۔

یہ تمام انتظامات شاہی مسجد فتح پوری کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد کے زیر نگرانی میں کیے جاتے ہیں۔

Last Updated : May 16, 2019, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details