رکن اسمبلی کاکہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت کبھی بھی صنعت کاری کے خلاف نہیں رہی ہے۔ بائیں محاذ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے رہاست میں صنعت کاری میں اضا فہ ہو اہے۔
انہوں نے کہاکہ سنگور کے کسان اگر چا ہتے ہیں کہ ان کی زمین پر ٹاٹاموٹرس کارخانہ قائم کیا جائے توہماری حکومت ان کے فیصلے کااستقبال کرے گی۔کسانوں کی مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہو سکتا ہے۔
سنگور میں ٹاٹا کاکارخانہ قائم ہو سکتاہے ایم ایل اے کے مطابق سنگور میں صنعت کاری کے لیے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔لیکن کسانوں کو عقلمندی سے کام لینا ہوگا۔بی جے پی کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے اس سے انہیں نقصان ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بائیں محاذ کی حکومت نے سنگور کے کسانوں کی زمینوں پر ٹاٹاموٹرس کارخانہ قائم کرنے کامنصوبہ بنا یاتھا۔بائیں محاذ کی اسی پالیسی کے سبب بائیں محاذ کی 35 سالہ حکومت کاخاتمہ ہواتھا۔