اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ورلڈ کپ 2019 : بھارت کا آسٹریلیا کو 353 رنز کا ہدف - شیکھر دھون

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں کیننگٹن اوول میدان پر ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ جاری ہے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 353 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

icc-world-cup

By

Published : Jun 9, 2019, 7:18 PM IST

مقابلے میں ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 352 رن بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 353 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔

بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون اچھی شروعات دلائی اور پہلی وکٹ کیلئے 127 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔ تاہم 57 رن بناکر روہت شرما کلٹر نائل کے شکار ہوگئے۔ اس کے بعد شیکھر دھون 117 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے کھیل شروع کیا اور انہوں نے بھی اننگز کھیلی۔ پانڈیا 27 گیندوں میں 48 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد دھونی نے بھی اپنا دم دکھایا اور 14 گیندوں میں 27 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی 82 رن بناکر آخری اوور میں آوٹ ہوئے ۔ علاوہ ازیں کے ایل راہل نے تین گیندوں پر 11 رن بناکر ٹیم کے اسکور کو 352 تک پہنچادیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details