اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

محمد سمیع سے پہلے ہیٹرک بنانے والوں پرایک نظر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع نے ہفتہ کے روز آئی سی سی ورلڈکپ۔2019 میں افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ہیٹ ٹرک پوری کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرایا۔

By

Published : Jun 24, 2019, 10:55 AM IST

سمیع ہیٹ ٹرک لگانے والے دوسرے بھارتی گیند باز، متعلقہ تصویر

محمد سمیع بھارت کے دوسرے ایسے گیندباز بن گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک لگائی ہے۔ ساتھ ہی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک لگانے والے عالمی سطح پر نویں گیندباز بن گئے ہیں۔

سمیع ہیٹ ٹرک لگانے والے دوسرے بھارتی گیند باز، متعلقہ ویڈیو

ورلڈ کپ میں اب تک کل 10 ہیٹ ٹرک لگی ہیں، جس میں سے دو ہیٹ ٹرک سری لنکا کے لستھ ملنگا کے نام درج ہے۔

محمد سمیع سے قبل بھارت کے چیتن شرما نے بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹرک لگائی تھی۔ چیتن شرما ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک لگانے والے پہلے گیند باز بھی ہیں۔

غورطلب ہے کہ جنوبی افریقہ میں 2003 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں دو ہیٹ ٹرک لگی تھیں۔ سری لنکا کے چمنڈا واس نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے اور آسٹریلیا کے بریٹ لی نے کینیا کے خلاف ہیٹ ٹرک لگائی تھی۔

لستھ ملنگا نے 2007 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہیٹ ٹرک لگائی تھی۔

اس کے بعد لستھ ملنگا نے 2011 میں بھی کینیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اسی ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ انڈیز کے کیمر کوچر نے بھی نیدرلینڈ کے خلاف ہیٹرک لگائی تھی۔

ورلڈ کپ 2015 میں بھی دو ہیٹرک لگی تھی ۔ یہاں انگلینڈ کے اسٹیون فن نے آسٹریلیا کے خلاف اور جنوبی افریقہ کے جیاں پال ڈیومنی نے سری لنکا کے خلاف ہیٹرک لگائی تھی۔
محمد سمیع نے آخری اوور کی تیسری گیند پر محمد نبی، پھر آفتاب عالم اور مجیب الرحمٰن کی وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک پوری کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details