اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آئی سی سی ٹوئنٹی، 20 رینکنگ میں 80 ٹیموں تک توسیع - 80 ٹیموں تک توسیع

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی رینکنگ میں 80 ٹیموں تک توسیع کر سکتی ہے۔

آئی سی سی ٹوئنٹی، 20 رینکنگ میں 80 ٹیموں تک توسیع

By

Published : May 4, 2019, 7:30 PM IST

گزشتہ برس آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جو بھی ٹیم مئی 2016 تک کم از کم چھ ٹی ٹوئنٹی میچ آئی سی سی کی کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلے گی اسے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں شامل کیا جائے گا۔

پہلی توسیع درجہ بندی کی فہرست میں ٹاپ پر موجود پاکستان کے 286 پوائنٹس ہیں جبکہ انڈونیشیا، چین، گیمبیا، سوازی لینڈ، روانڈا اور لیسوتھو جیسی ٹیموں کے پاس کوئی پوائنٹس نہیں ہے۔اس دوران نیپال 11 ویں مقام پر موجود ہے

جزائر کیمن، قبرص، ایسٹونیا، یونان، اٹلی، ناروے، پرتگال، رومانیہ، روس، ترکی، کیمرون اور برمودا جیسی ٹیموں کو رینكنگ میں شامل ہونے کے لئے ضروری میچ کھیلنے باقی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ارکان ملکوں کے درمیان میچوں کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔

اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں 2015۔ 16 کی سیریز کے نتائج ہٹا دیئے گئے ہیں اور 2016۔ 17 اور 2017۔ 18 کے نتائج کو 50 فیصد پوائنٹس دیئے گئے ہیں۔

افغانستان اور سری لنکا ایک پائدان چڑھ کر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز نویں مقام پر کھسک گئی ہے۔

نیپال 14 ویں سے 11 ویں اور نمیبیا 20 ویں مقام پر آ گیا ہے۔ آسٹریا، بوٹسوانا، لكزمبرگ اورموزمبیق جیسی ٹیموں کو سب سے پہلے اس ٹیبل میں جگہ ملی ہے جس میں مئی 2016 سے دوسرے آئی سی سی رکن ملک کے خلاف چھ میچ کھیل چکے تمام رکن ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی تازہ تریں عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ ہندستانی ٹیم تین پوائنٹس کی تنزلی کے ساتھ پانچویں مقام پر کھسک گئی ہے۔

نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، نئی رینکنگ میں ایک درجے ترقی پاکر افغانستان 241 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز 226 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details