گذشتہ دنوں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے ایک تقریب کے دوران عام آدمی پارٹی کی مشرقی دہلی سے امیدوار آتشی کو یہودی قرار دیکر دہلی کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
ان کے اس بیان پر آتشی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی۔
تاہم انہوں نے انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہودی نہیں بلکہ ایک ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔
ان کا نام آتشی سنگھ مار لینا ہے جبکہ وہ اس انتخابات میں آتشی کے نام سے حصہ لے رہی ہیں۔
یہودی کہے جانے پر آپ امیدوار چراغ پا آتشی نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے پاس مذہب پر سیاست کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا اسی لیے وہ اس طرح کی نیچی حرکتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے راہل گاندھی سے آصف محمد خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے باہر کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی ایسا نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی مذہب کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔