میں سیاست کا ماہر کھلاڑی ہوں:ارجن سنگھ
بیرکپور حلقے سے بی جے پی کے امیدوارارجن سنگھ نے خود کوسیاست کا ماہر کھلاڑی قراردیتے ہو ئے کہاکہ23 مئی کو پتہ چل جا ئے گا کس کو کتنی کامیابی ملتی ہے۔
ترنمول کانگریس سے بی کے پی میں شامل ہونے والے ارجن سنگھ نے کہاکہ
بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کی چئیرمین شپ گنوانے کامطلب یہ نہیں ہے کہ میں سیاست سے باہرہو گیا ہوں۔
میں سیاست کا ماہر کھلاڑی ہوں جورہنماوؤں کو تیا ر کرتاہوں۔مجھے یقین ہے کہ لوک سبھانتخابات میں بیرکپور حلقے سے کامیا بی حاصل کروں گابلکہ حریف ضمانت ضبط کردوں گا۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار دنیش ترویدی سے متعلق سوال پر ارجن سنگھ نے کہاکہ مجھے غدار کہہ کر پکاراگیا مگر میں غدار نہیں ہوں۔ اگر میں غدار رہتا توبیرکپور حلقے میں ترنمول کا نگریس کواس وقت سہارا دیا تھا جب بائیں محاذ مضبوط اور طاقتور تھی۔میں اپنی جان کی بازی لگا کر کئی کونسلروں اور ایل ایل اے کو الیکشن جتوایا ہے۔
بائیں محاذ کے جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا کے مغربی بنگال میں بی جے پی10سے12 سیٹیں جیتنے کے بیان پر ارجن سنگھ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ آئندہ23 مئی کو پتہ چل جا ئے گا کہ بی جے پی مغر بی بنگال کتنی سیٹیں پا تی ہے۔
بی جے پی کے امیدوار نے مزید کہاکہ میں پہلے بھی کہا تھا اور آ ج بھی کہہ رہا ہوں کہ ترنمول کا نگریس کے100 ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہوں گے۔