رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کے بازاروں میں رونق بڑھ گئی ہے اور روزہ دار افطار کے بعد حیدرآبادی حلیم اور بریانی کھانے کو پسند کرتے ہیں۔
حلیم کو نہ صرف مسلمان پسند کرتے بلکہ دوسرے مذہب کے لوگ بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ پہلے بنگلور کے لوگ حلیم کو فلائٹ کے ذریعہ منگواتے یا پھر حلیم کھانے کے لیے خود حیدرآباد کا سفر کرتے تھے لیکن اب بنگلور میں ہی حیدرآبادی حلیم کئی مقامات پر دستیاب ہے جو شائقین کےلیے بہت اچھی بات ہے۔
کچھ سالوں سے حلیم بنگلور میں دستیاب ہورہی ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی شہریان بنگلور کےلیے ذائقہ دار حلیم کئی مقامات پر مل رہی ہے۔ ہر سال حلیم کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔