اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگال میں ملازمین کی بھوک ہڑتال جاری - ویسٹ بنگال کیسول ایمپلائز سمیتی

جلپائی گوڑی کے آنند چند کالج کے ملازمین کئی دنوں سے اپنی مانگوں کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں.

بنگال میں ملازمین کی بھوک ہڑتال جاری
بنگال میں ملازمین کی بھوک ہڑتال جاری

By

Published : Nov 4, 2020, 10:11 PM IST

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں واقع آنند چند کالج کے ملازمین نے مستقل ملازمت کے مطالبے پر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے.

مستقل ملازمت کے مطالبے پر بیٹھے غیرمستقل ملازمین میں چار افراد کی طبعیت بگڑ گئی. چاروں افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا.

ویسٹ بنگال کیسول ایمپلائز سمیتی کا کہنا ہے کہ آنند چند کالج کے ملازمین گزشتہ 24 دنوں سے مستقل ملازمت کے مطالبے کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں میں سے چار افراد کی حالت بگڑ گئی ہے.

چاروں افراد کو جلپائی گوڑی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے.

جلپائی گوڑی کالج کیسول ایمپلائز سمیتی کے صدر اتم شرما کا کہنا ہے کہ جب تک غیر مستقل ملازمین کو مستقل ملازمت دینے کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details