اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسرائیل کے ساتھ جدوجہد میں سینکڑوں فلسطینی زخمی - اسرائیل کی بمباری

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فضائی نے ہفتہ کے روز غزہ پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت برج الجلاء کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا۔

اسرائیل کے ساتھ جدوجہد میں سیکڑوں فلسطینی زخمی
اسرائیل کے ساتھ جدوجہد میں سیکڑوں فلسطینی زخمی

By

Published : May 16, 2021, 12:06 PM IST

اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جدوجہد کے دوران مشرقی یروشلم میں کم از کم 360 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ریڈ کریسنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ کل تک اسرائیل کے ساتھ جاری جدوجہد میں 1330 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ پٹی میں 100 سے زیادہ جبکہ ویسٹ بینک میں 900 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فضائی نے ہفتہ کے روز غزہ پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت برج الجلاء کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا۔

اس حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے حکمراں عسکریت پسند حماس گروپ کے ایک اعلی رہنما کے گھر پر بھی بمباری کی اور سنیچر کو ہی ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں آٹھ بچے اور دو خواتین ہلاک ہوئیں۔

الجزیرہ نے ایک ٹویٹ میں کہا "اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جلاء ٹاور کو تباہ کردیا ، جس میں الجزیرہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی پریس دفاتر موجود ہیں۔" اے پی کے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ فوج نے حملے سے پہلے ٹاور کے مالک کو خبردار کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برج الجلاء عمارت کو نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ غزہ میں پیر سے اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details